4 اکتوبر 2025 - 17:48

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم  انور  ابراہیم کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف  سے پیش کیا گیا امن منصوبہ مکمل نہیں، منصوبے کے بہت سے پہلوؤں سے متفق نہیں ہیں لیکن ہماری موجودہ ترجیح فلسطینی عوام کی جان بچانا ہے۔

 انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ  عرب اور  اسلامی ممالک کے اس منصوبے کی حمایت کا مطلب منصوبےکی ہر چیز سے اتفاق نہیں،  یہ ایک اجتماعی اقدام ہے تاکہ خونریزی اور  بے دخلی کو روکا  جاسکے اور  فلسطینیوں کو  غزہ  واپس جانےکا  موقع  فراہم کیا جاسکے۔

الجزیرہ کے مطابق  حماس نے صدر ٹرمپ کے منصوبے پر ثالثوں کو اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔

حماس نے ٹرمپ منصوبے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی غزہ  پر جنگ ختم کرنے اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کے بدلے تمام  اسرائیلی قیدیوں کو  رہا کرنےکے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha